بھٹکل:25/اگست(ایس او نیوز)بھگوان کا پرساد سمجھ کر دروازہ دھونےکا محلول پینےکے نتیجے میں ایک بچہ شدید بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہونے کا واقعہ جمعرات کو مرڈیشور میں پیش آیاہے۔
اسپتال میں زیر علاج لڑکے کی شناخت مرڈیشور ، چند رہتل کامکین چرن لکشمن نائک (4) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کیمیکل پینے کے بعد شدید بیمار ہونے کی وجہ سے اسے فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا جہاں ضروری طبی امداد کے بعد زائد علاج کے لئے منی پال روانہ کیا گیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرڈیشور مندر کے عقب میں پاروتی مندر کے چاندی سے بنے دروازے کی صفائی کے لئےمندر انتظامیہ کا ایک عملہ خاص کیمکل کا محلول لاکررکھا تھا کہ اس دوران اپنے ماں باپ کے ساتھ مندر کے اطراف گھومنے کے دوران چرن ، اسی کیمکل کے محلول کو بھگوان کا پرساد سمجھ کر پی گیا۔ فی الحال بچہ صحت یابی کی طرف مائل ہونےکی خبر ہے ۔